محسن نقوی ایسے کام کر رہے ہیں سیاستدان بعد میں پچھتائیں گے: شیر علی ارباب

پشاور(آئی این پی )  پی ٹی آئی رہنما شیر علی ارباب نے کہا ہے  وزیر داخلہ  محسن نقوی ایسے کام کر رہے ہیں  سیاستدان بعد میں پچھتائیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے 200 سے زیادہ کارکنان غائب ہیں ۔  پشتونوں کے ساتھ ایسا رویہ برداشت نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ گولی حکومت نے چلائی یا کسی اور نے، سوال ہم پوچھیں گے۔ان کا  کہنا ہے کہ کارکنوں نے کہاں پر توڑ پھوڑ کی ہے، ہمیں دکھائیں۔