ایف بی آر نے 12.957 کھرب کا تاریخی ریونیو ہدف عبور کر لیا

 اسلام آباد (  آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025-26 میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے  12.957 کھرب روپے  کے تاریخی محصولات کا ہدف عبور کرنے پر ادارے کے سینئر افسران اور تمام عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومی معیشت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں ایف بی آر کے سینئر افسران سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایف بی آر کے ہر افسر اور ملازم کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اس شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے رواں مالی سال میں 15 کھرب روپے سے زائد محصولات کا ہدف حاصل کریں۔