اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کو 199 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 3 ہزار 83 ارب روپے کے ہدف کی نسبت ایف بی آر جولائی سے ستمبر تک 2 ہزار 885 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر سکا، 157 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے ، مجموعی طور پر پہلی سہ ماہی میں ٹیکس آمدن 3 ہزار 41 ارب روپے رہی، ستمبر کے دوران 156 ارب روپے ہدف سے کم اکٹھے ہوئے، پہلی سہ ماہی کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 1395 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 1130 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 190 ارب روپے، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 324 ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا۔