لاہور(نیٹ نیوز)سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں خطرناک سانپ گراونڈ میں آ گیا۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے خلاف 245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی اننگز کے تیسرے اوور میں سانپ گراونڈ میں داخل ہوا۔گراونڈ میں داخل ہونے والا سانپ خطرناک تھا، جو دیکھنے میں کئی فٹ بڑا تھا، سری لنکا کے گراونڈ پر سانپ کے داخلے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔سری لنکا میں سانپوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے، جو کھیلوں کے اکثر مقابلوں میں نظر آتے ہیں۔