لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ پچ پر سانپ آ گیا۔ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور ا?ئرلینڈ کے میچ کے دوران پچ پر سانپ آگیا۔ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کا میچ جاری تھا اس دوران پچ پر سانپ کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑ گیا۔انگلش بیٹر جمائمہ نے بیٹ کے ہینڈل سے سانپ کو دور کردیا۔میچ کے دوران سانپ کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا بھی گردش کررہی ہے۔بعد ازاں دونوں ٹیموں کیدرمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا اور کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔