ویمن انڈر19سہ فریقی سیریز: سری لنکا کی بنگلادیش کو 6وکٹوں سے شکست

ہدف 19.1 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا،سنجنا کاویندی کی90رنز کی ناقابل شکست اننگز
فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک)ویمن انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش ویمن انڈر 19 ٹیم نے سری لنکا ویمن انڈر 19ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 126رنز اسکور کیے۔بنگلادیش کی اچینا جنت نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سری لنکن بولرز چمودی ہیراتھ اور چمودی پرابودا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔سری لنکا نے ہدف 19.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سنجنا کاویندی نے 59 گیندوں پر 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 90 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔