نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے ایک اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ سفارتی محاذ پر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ناظم الامور کو آج باضابطہ طور پر بھارتی وزارت خارجہ میں طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔اس موقع پر بھارت نے اہلکار پر غیر سفارتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔