وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں، ڈاکٹر ‘ عملے اور شہریوں سے بات چیت ، طبی ٹیسٹ ، ادویات کی مفت فراہمی بارے دریافت کیا
جون میں50 ہزارسے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا‘سفارش کے بغیر گھر بنانے کیلئے قرضوں کا اجراء تاریخ میں قابل تقلید مثال ہے: مریم نواز
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری کے نواح میںمغل آبادکے قریب ایکسپریس وے پر کھڑے فیلڈ ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا اور دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر اور طبی عملے سے بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹرا ور طبی عملے سے فیلڈ ہسپتال کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیلڈ ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مریضوں اور اہل خانہ نے طبی سہولتوں کے بارے میں بتایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طبی ٹیسٹ اور ادویات کی مفت فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ شہری نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ ہسپتال شاندار اقدام ہے، ضعیف خواتین اور مریضوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے۔ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ دشوارگزار راستوں سے گزر کر ہسپتال جانے کی صعوبت برداشت کیے بغیر علاج کی سہولتیں گھر کی دہلیز پر ہی ملیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے اب فیلڈ ہسپتال خود چل کر ان کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل ہسپتال سے سوا کروڑ سے زائد مریض فیض یاب ہوچکے ہیں۔ انسانیت کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن)کا ہمیشہ سے منشور رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔صحت کی سہولتیں عوام کا بنیادی حق ہے،عوامی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ تیزی سے کامیابی کی طرف گامزن ہے اور ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ۔ وزیرعلیٰ مریم نواز شریف کے اعلان کے مطابق ’’اپنی چھت، اپنا گھر ‘‘پراجیکٹ کے تحت جون میں 50 ہزارسے زائد گھروںکا ٹارگٹ پورا کیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا قومی ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کسی بھی سفارش کے بغیر گھر بنانے کے لئے قرضوں کا اجراء پنجاب بلکہ پاکستان کی تاریخ میں قابل تقلید مثال ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لئے آسانی اور سہولت پیدا کرنا ہے۔