24 گھنٹوں میں 265 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 285 زخمی

24 گھنٹوں میں 265 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 285 زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 265 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں ایک شخص جاں بحق اور 285 افراد زخمی ہوئے۔

 ان میں سے 104 شدید زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 185 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔حادثات کی اکثریت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئی۔ ریسکیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پیروی کریں تاکہ حادثات کی تعداد میں کمی لائی جا سکے اور قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثات کے مقام پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور تحقیقات کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔