صحت کارڈ کیلئے اسٹیٹ لائف انشورنس کے معاہدے میں 6 ماہ کی توسیع

صحت کارڈ کیلئے اسٹیٹ لائف انشورنس کے معاہدے میں 6 ماہ کی توسیع

حکومت نے جون 2025 تک اسٹیٹ لائف انشورنس کے تحت صحت کارڈ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں دسمبر 2024 میں ختم ہونے والے معاہدے کے بعد توسیع کی گئی ہے۔

 اس فیصلے کے تحت مریضوں کو صحت کارڈ استعمال کرتے وقت 50 فیصد ادائیگی خود کرنے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔حکومت نے صحت کارڈ کے نئے معاہدے کے لیے عمل کو تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ انشورنس کمپنیوں کو بھی اس پروگرام میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، جون 2025 سے قبل نیا کنٹریکٹ یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔