مذاکرات پاکستان کے مفاد میں ہیں، تحریک انصاف کو نہیں:شاہ محمود قریشی

مذاکرات پاکستان کے مفاد میں ہیں، تحریک انصاف کو نہیں:شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مذاکرات کی ضرورت ہے اور تحریک انصاف نے نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد پاکستان کے مفاد میں ہے اور ان کا کامیاب ہونا جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کی ناکامی جمہوریت کے لیے خطرہ ہو سکتی ہے اور حکومت کو اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔ قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور اس وقت سیاسی دانش مندی کی ضرورت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کی ضمانت ملنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ڈیڑھ سال جیل میں گزارا ہے اور ان کا کیس ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔قریشی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز سول ملٹری اتفاق میں ہے اور بلاول بھٹو کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ملک کی ضرورت کیا ہے تاکہ پاکستان قائم و دائم رہے۔