صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیوں کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 83 ہزار 300 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ 22 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 59 ہزار 692 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 47 ہزار 888 روپے میں دستیاب ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی معمولی تبدیلی آئی ہے، جس کے باعث 10 گرام چاندی کی قیمت 3310 روپے رہی۔