صوبائی وزرا کا پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا دورہ

 ڈی جی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا 4 نکاتی ایجنڈا پیش ،مختلف کاموں کیلئے فنڈز منظور
لاہور (کرائم رپورٹر )صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر اور وزیر محکمہ سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا اجلاس ہوا۔صوبائی وزرا نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیانے اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس کے دوران لیہ میں دریائی کٹا ئو کی روک تھام کیلئے گشکوری اور لالا کریک پر حفاظتی بند کی مضبوطی و تعمیر کیلئے 25 ملین کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ بستی حویلی مانک، چک چوٹ اور بستی مخدوم کے دریائی کٹا ئو کی روک تھام کیلئے فیصلہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں قصور میں2023 سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 18 ملین امدادی رقم کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں موسم سرما ہنگامی پلان 2024 کا بغور جائزہ لیا گیا۔ مری میں موسم سرما و برفباری کے پیش نظر اقدامات کے 10 ملین روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔