ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار ، مقتولہ 4 بچیوں کی ماں تھی،تفتیش کا آغاز
پاکپتن(خصوصی رپورٹ )پاکپتن کی گلشن بتول ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاوند نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔بشارت نامی شخص نے اپنی بیوی سمرین بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ مقتولہ 4 بچیوں کی ماں تھی۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقتولہ کی لاش تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔