ملزم سجاد شاہ نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی رابعہ پر فائرنگ ، ملزم کو آلہٓ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیاپولیس کے مطابق ملزم سجاد شاہ نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی رابعہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آلہٓ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ اور ملزم کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی اور شادی کے بعد دونوں کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھاواقعے کے بعد پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔