پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون: پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جس میں نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:
بابر اعظم
صائم ایوب
کامران غلام
محمد رضوان
سعود شکیل
سلمان علی آغا
عامر جمال
میر حمزہ
خرم شہزاد
محمد عباس
جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون: جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈی زورزی، کوربن بوش اور ڈین پیٹرسن کی جگہ ویان موڈلر، کیشو مہاراج اور کوینا مفاکا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کوینا مفاکا پاکستان کے خلاف اس میچ میں اپنے ٹیسٹ کرکٹ کی ڈیبیو کریں گے۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔