روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے رخصتی کا فیصلہ، قیادت کا اختتام

روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے رخصتی کا فیصلہ، قیادت کا اختتام

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی ان کے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر اور کپتانی کا بھی اختتام ہو گیا ہے۔

 اس میچ میں جسپریت بمراہ نے کپتانی سنبھالی۔ روہت شرما کی پانچ اننگز میں صرف 31 رنز کی کارکردگی نے ان کے باہر بیٹھنے کی قیاس آرائیاں بڑھا دیں۔ ان کی جگہ شبمن گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ روہت شرما نے خود کیا ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ اختلافات بھی رہے ہیں۔ روہت شرما اب انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی آرام کر رہے ہیں اور چیمپئینز ٹرافی میں ہاردیک پانڈیا کی قیادت میں کھیلیں گے۔