کرم میں ایف سی کی2 پلاٹون تعینات کرنے کا فیصلہ

ایک صدی سے زیادہ عرصے کے کرم تنازعے کے پائیدار حل میں کامیاب ہوئے ہیں
    پشاور (یواین پی) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ کرم میں کشیدہ حالات پر قابو پانے کے لیے نئی پولیس پوسٹوں سمیت دو ایف سی پلاٹون تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا متاثرین کو معاوضے دینے کا عمل جلد شروع ہو جائے گا، کرم شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے 400 پولیس اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، نئی پولیس چیک پوسٹوں سمیت دو ایف سی پلاٹون بھی تعینات کیے جائیں گے۔ ایک صدی سے زیادہ عرصے کے کرم تنازعے کے پائیدار حل میں کامیاب ہوئے ہیں