شکارپور کی2 برادریوں میں لڑائی،5افراد جاں بحق

 بڈانی برادری کی جانب سے راکٹ لانچر سے حملہ ‘مقتولین میں باپ،دو بیٹے،بھائی اور ایک مہمان شامل 
شکارپور(آئی این پی )شکارپور میں شر اور بڈانی جتوئی  برادریوں کے درمیان خونی تصادم میں شر برادری کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے نتیجے میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں باپ، دو بیٹے، بھائی اور ایک مہمان شامل ہے۔ حکام کے مطابق بڈانی برادری کی جانب سے راکٹ لانچر سے حملہ کیاگیا۔