ایرانی صدر نے امریکا سے جوہری مذاکرات کی ہدایت کی تصدیق کر دی

ایرانی صدر نے امریکا سے جوہری مذاکرات کی ہدایت کی تصدیق کر دی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ وزیرِ خارجہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی دوست حکومتوں کی درخواستوں کے تناظر میں ٹرمپ کی مذاکراتی تجویز پر مثبت جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایران نے واضح کیا کہ مذاکرات دھمکیوں یا غیر معقول مطالبات سے پاک ماحول میں منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔