ٹرک کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ، ڈرائیور فرار

کمیر کے قریب حادثہ میں سلمان نے موقع پر دم توڑ دیا ، مقدمہ درج
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق 120/9-L کمیر کے قریب سلمان موٹرسائیکل پر گھرجارہاتھا کہ تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں سلمان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثہ کے بعد ٹرک کاڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس تھانہ کمیر نے متوفی کے چچا زار بھائی وحید رضا کی رپورٹ پر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔