بلدیاتی الیکشن:یوسیز کی حد بندی بارے جائزہ اجلاس

 لاہور(خصوصی رپورٹ)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل میاں کی زیر صدارت پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا۔بلدیاتی الیکشن کیلئے قانونی فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر مشاورتی اجلاس میں سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ،سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیگر افسروں نے شرکت کی۔ کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ رولز اور یونین کونسلز کی حد بندی کاجائزہ لیا۔کمیٹی بلدیاتی الیکشن کے قوانین کا جائزہ لیکر 10 فروری کو رپورٹ جمع کروانے کی پابند ہے۔