14 ہزار ورکرز کی سکیورٹی کیلئے اہلکارتعینات کر دئیے گئے، فوری رسپانس میکانزم بھی فعال
لاہور ( خصوصی رپورٹ )پنجاب بھر میں پولیو مہم کا باضابطہ آغاز ،1کروڑ 78 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم میں دو لاکھ سے زائد ورکرز حصہ لے رہے ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ترجیحی اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، عوام تعاون کریں۔خان کالونی لاہور پولیومہم کاافتتاح کیا گیا ،تقریب میں قبائلی و ترجیحی نمائندگان کی نے شرکت کی۔لاہور پولیس نے شہر میں پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔ 14 ہزار پولیو ورکرز کی سکیورٹی کیلئے متعلقہ ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی 381 اپر سب آرڈینیٹس سمیت ہزار سے زائد اہلکار پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور ہیں۔498 موٹرسائیکل سکواڈ اور 83 موبائل پٹرولنگ یونٹس بھی فیلڈ میں سرگرم ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فوری رسپانس میکانزم بھی فعال ہے۔