7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

کراچی(آئی این پی )کراچی میں پولیو سے بچائو کی 7 روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر تقریب قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال میں منعقد کی گئی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے