میو ہسپتال میں درختوں کی کٹائی،ٹھیکیدار پرمقدمہ

لاہور ( کرائم رپورٹر)میو ہسپتال آئی وارڈ کے قریب درختوں کی غیر قانونی کٹائی پرپی ایچ اے کی مدعیت میں تھانہ گوالمنڈی میں ٹھیکیدار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا جبکہ ایم ایس میو ہسپتال کے مطابق کاٹے جانے والے درخت سوکھ چکے تھے اسی لیے ہٹایا گیاتاہم پی ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت اور قواعد کی خلاف ورزی پر درختوں کی کٹائی ناقابلِ قبول ہے۔ایم ڈی پی ایچ اے نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔حکام کے مطابق مقدمے میں ملوث تمام ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کو تیز کر دیا گیا ہے۔