لندن(آئی این پی )برطانیہ سے تقریبا 5 ہزار میل دور رہنے والی کونسلر کو الانسز کی مد میں تقریبا 20 ہزار پانڈز کی سالانہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق لیبر کی نمائندگی کرنے والی سبینہ خان نامی کونسلر کو مذکورہ ادائیگی ٹیکس دہندگان کے قیمتی سرمایے سے کی جاتی ہیں۔انہیں مشرقی لندن میں ٹاور ہیملٹس کی خدمات کے لیے منتخب کیا گیا مگر وہ گزشتہ 8 ماہ سے ایشیائی ملک میں مقیم ہیں، تاہم وہ عہدہ چھوڑنے کے بعد مئی میں آئندہ انتخابات تک خدمات جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ٹاور ہیملیٹس کی طرف سے اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ سبینہ خان کو بطور کونسلر سالانہ 20 ہزار پانڈز سے زائد کی ادائیگی کی جا رہی ہے