اسرائیلی اقدام غزہ امداد میں رکاوٹ ڈالنے کا بہانہ ہے،تنظیم ، اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 6ہوگئی
تل ابیب،بیروت،برسلز(آئی این پی )اسرائیل نے بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز کا غزہ میں کام روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز غزہ میں اپنے مقامی کارکنوں کی فہرست دینے میں ناکام رہاہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز کی امدادی سرگرمیوں کو ختم کردیں گے، امدادی تنظیموں کو ہمارے خطے میں کام کرنے کے لیے اپنے کارکنوں کی فہرست دینا لازمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز ود ائوٓٹ بارڈرز نے اسرائیلی اقدام کو غزہ امداد میں رکاوٹ ڈالنے کا بہانہ قرار دے دیا۔ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام غزہ میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں روکنے کا ایک بہانہ ہے