احمد عمر نے زبردستی گھر میں گھس کر چھری سے اپنی بیوی کی شہ رگ کاٹ دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی
قصور(آئی این پی )صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے قادر آباد میں طلاق کے تنازعہ پر سفاک ملزم نے اپنی بیوی کی شہ رگ کاٹ کر اسے مبینہ طورپر قتل کر دیا۔پویس کے مطابق مقتولہ کا اپنے شوہر ملزم احمد عمر کے ساتھ طلاق کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے، احمد عمر نے زبردستی گھر میں گھس کر چھری سے اپنی بیوی کی شہ رگ کاٹ دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس تھانہ صدر قصور نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔