شاہ جمال ماشاء اللہ پلازہ میں ماں نے گھریلو جھگڑے پر 5 سالہ مومنہ بتول، 4 سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ کو قتل کیا‘اعتراف جرم
بچوں کے والد رمضان نے پولیس کو بیان دیا تھا وہ اور اہلیہ گھر کو تالا لگا کر میڈیکل سٹور پر ادویات لینے گئے، واپس آئے تو بچوں کی لاشیں موجود تھیں
لاہور(کرائم رپورٹر‘مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے اچھرہ میں ماں نے گھریلو ناچاکی پر تین کمسن بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا، پولیس کی تفتیش کے دوران اقبال جرم کرلیا‘ریسکیو 1122 کے مطابق شاہ جمال ماشاء اللہ پلازہ سے تین بچوں کے گلا کاٹنے کی کال موصول ہوئی جس پر اہلکار و ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچیں۔ کالر کے مطابق پلازہ میں تین بچوں کی لاشیں پڑی ہیں، تینوں بچوں کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 5 سالہ مومنہ بتول، 4 سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ ام حبیبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے تفتیش کے لیے چچا کے علاوہ بچوں کے والد رمضان اور والدہ کو بھی حراست میں لے لیا۔بچوں کے والد رمضان نے پولیس کو بیان دیا وہ اور اہلیہ گھر کو تالا لگا کر میڈیکل سٹور پر ادویات لینے کے لیے گئے، جب واپس گھر آئے تو بچوں کی گردنیں کٹی ہوئی تھیں