آئی ایم ایف قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس جلد ہوگا، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس جلد ہوگا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ نے بھی زرعی آمدن پر انکم ٹیکس لگانے کا قانون منظور کرلیا ہے، جبکہ بلوچستان میں بھی جلد قانون سازی متوقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آئندہ چند ہفتوں میں ہوگا، اور حکومت نے معاشی اصلاحات کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے کے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت میں بہتری کے لیے اصلاحات پر توجہ دی جا رہی ہے، اور سرکاری اداروں (ایس او ایز) کی اصلاحات اور رائٹ سائزنگ بروقت کی جا رہی ہے۔ حکومت ان اداروں کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ صنعتکاروں کو کوئی ٹیکس سرپرائز نہیں دیا جائے گا، اور بجٹ کی تیاری میں ان سے مشاورت کا عمل آئندہ دو ماہ تک جاری رہے گا۔ اس مرتبہ چیمبرز خود حکومت کے پاس آئیں گے، بلکہ حکومت خود صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کرے گی تاکہ بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔