ویب ڈیسک: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اور اس دوران کسی بڑی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوا۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ بات چیت آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے اور مذاکرات کے جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے معاشی اہداف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کر رہا ہے، اور اس کے نتیجے میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملنے کی امید ہے۔ وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ مذاکرات اقتصادی استحکام کے حصول میں مدد فراہم کریں گے اور ملک کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے یہ قدم ضروری ہے۔