امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، حادثے میں گرنے والے طیارے کی شناخت سیسنا سی-402 کے طور پر ہوئی ہے۔ فلوریڈا کی پاسکو کاؤنٹی کی انفارمیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے سبب ایک رہائشی عمارت کو آگ لگ گئی ہے، جس سے نقصان پہنچا ہے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق، جہاز گرنے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں، اور اس کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔