کراچی: ٹرک کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق، 2 زخمی، ڈرائیور فرار

کراچی: ٹرک کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق، 2 زخمی، ڈرائیور فرار

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 3 افراد کو ٹکر مار دی۔

 حادثہ بھینس کالونی موڑ کے قریب بچہ جیل کے پاس پیش آیا، جہاں جلانے والی لکڑی سے لدے ٹرک نمبر JU-1504 نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔اس حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان 24 سالہ ظہیر جاں بحق ہو گیا، جبکہ 2 دیگر نوجوان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت میں سے ایک کی حالت نازک ہے، جس کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرے زخمی کی شناخت راحیل کے نام سے کی گئی۔

پولیس نے فوری طور پر متوفی کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، تاہم پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق، ٹرک ڈرائیور کو پکڑنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔