شالیمار: کرین کی ٹکر سے 26 سالہ نوجوان جاں بحق، پولیس تاخیر سے پہنچی، ڈرائیور فرار

شالیمار: کرین کی ٹکر سے 26 سالہ نوجوان جاں بحق، پولیس تاخیر سے پہنچی، ڈرائیور فرار

لاہور کے علاقے شالیمار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کرین کی ٹکر سے 26 سالہ نوجوان اویس جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق متوفی اویس شالیمار روڈ پر سڑک عبور کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتاری سے آتی ہوئی کرین نے ٹکر مار دی، جس سے وہ موقع پر شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔واقعے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ایدھی ایمبولینس کو اطلاع دی، جس نے اویس کی لاش کو میو اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حادثہ کرنے والے ڈرائیور کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔