بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ 30 مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، اور اس کی ایڈوانس بکنگ نے پہلے ہی دن شاندار بزنس کر لیا ہے۔
سلمان خان کے ساتھ اس فلم میں رشمیکا منڈانا، کاجل اگروال، ستیہ راج، شرمن جوشی اور پریتیک ببر بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق، سکندر نے بلاک سیٹس کے بغیر 1.91 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے اور اس کے 60,000 سے زیادہ ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ بلاک سیٹس کے ساتھ اس فلم نے 6.15 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے، اور بھارت بھر میں 9128 شوز کی ترتیب دی گئی ہے۔یہ فلم باکس آفس پر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرے گی کیونکہ اس کے ساتھ ہی بھارت میں ’L2: Empuraan‘ کا بھی مقابلہ ہوگا، جو کہ 27 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے اور موہن لال کی فلم ہے۔