لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا پولیس نے بین الااضلاعی پتنگ ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے بذریعہ آن لائن آرڈر پتنگیں، ڈور منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی دینے والے ڈیلرنعمان کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں کی 350 پتنگیں، 25 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔