1ہزارپتنگوں کی سپلائی ناکام، بین الااضلاعی پتنگ ڈیلر گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا پولیس کی کارروائی، پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا کر بین الااضلاعی پتنگ ڈیلر گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر پتنگ ڈیلر عبدالحمید کو گرفتار کر کے لاکھوں کی ایک ہزار پتنگیں، پتنگ بنانیوالے500بانسی تنکے ، 50قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش پشاور سے بذریعہ آن لآن آرڈر پتنگیں، ڈور منگوا کر پنجاب میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔