ججز کے تبادلوں کا مقصد عدلیہ کو تقسیم کرنا ، بھرپور مخالفت کریں گے: وکلا ء رہنما

 ڈسٹرکٹ کورٹ جی الیون میں آج ملک گیر کنونشن ہوگا، کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہو گا ،مشترکہ پریس کانفرنس
اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کی وکلا تنظیموںنے کہا ہے ک ججز کے حالیہ تبادلے عدلیہ میں تقسیم اور بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلا اس عمل کی بھرپور مخالفت کریں گی، آج (پیر کو) 11  بجے ڈسٹرکٹ کورٹ جی الیون میں ملک گیر کنونیشن منعقد کرنے جا رہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں وکلا مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں، کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہو گا ،پا کستان بھر کے وکلا سے اپیل ہے ہمارا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری میٹنگ میں اسلام ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ اور ہائیکورٹ کے تمام نمائندے موجود ہیں، ہنگامی پریس کانفرنس کا مقصد،وزرات قانون نے تین ججز کی اسلام آباد میں ٹرانسفر کی، میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ وکلا برداری ان ٹرانسفر کو رد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرانسفرز عدلیہ میں تقسیم اور بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلا اس عمل کی بھرپور مخالفت کریں گی، آج 11 بجے ڈسٹرکٹ کورٹ جی الیون میں ملک گیر کنونیشن منعقد کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں وکلا مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں، کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہو گا، پاکستان بھر کے وکلا سے اپیل کی ہے آپ بھی ہمارا ساتھ دیں، صوبائی بار کونسل سے بھی اپیل کرتے ہیں احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں۔