حادثہ ایک خالی جگہ پر پیش آیا، جسے پہلے ایک چینی کمپنی چلاتی تھی،ذرائع
بماکو (آئی این پی ) مغربی مالی میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملک کے مغربی علاقے میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کچھ متاثرین پانی میں گر گئے، ان میں ایک عورت بھی تھی جس کی پیٹھ پر اپنا بچہ موجود تھا۔ایک مقامی عہدیدار نے سونے کی کان بیٹھنے کی تصدیق کی ہے، جب کہ کینیبا سونے کی کان کنوں کی ایسوسی ایشن نے بھی ہلاکتوں کی تعداد 48 بتائی ہے۔ایک ماحولیاتی تنظیم کے سربراہ نے بتایا کہ مزید متاثرین کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک خالی جگہ پر پیش آیا، جسے پہلے ایک چینی کمپنی چلاتی تھی۔