وزیر داخلہ،سپیکر قومی اسمبلی ملاقات ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

محسن نقوی اورسردارایاز کے مابین باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر گفتگو،عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت 
 اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مذاکرات کے لئے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے روئیے پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔محسن نقوی کاکہنا تھا کہ ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے قابل ستائش کردار ادا کیا۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔