ہر شہید کے خون کا مکمل انصاف کریں گے، شہباز شریف، محسن نقوی کاعزم

 ہر شہید کے خون کا مکمل انصاف کریں گے، شہباز شریف، محسن نقوی کاعزم

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی گاڑی پر خارجی دہشتگردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا اور شہداء کے خون کا مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے تین اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کیپ پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔پولیس اہلکاروں کی شہادت کی یہ کارروائی دہشتگردوں کے خلاف ملک کی مکمل عزم کا مظہر ہے اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔