5 سے 10 سال میں جنگ ناگزیر ہے: ایلون مسک کی پیشگوئی

5 سے 10 سال میں جنگ ناگزیر ہے: ایلون مسک کی پیشگوئی

ایلون مسک نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، کہا کہ پانچ سے دس سال کے اندر جنگ ناگزیر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے اس مبہم بیان میں کسی مخصوص خطے یا وجوہات کا ذکر نہیں کیا، مگر اس سے قبل کے بیانات اور کمپنی xAI کے چیٹ بوٹ گروک کے مطابق، مستقبل میں خطرات صرف بین الاقوامی تنازعات تک محدود نہیں بلکہ داخلی خانہ جنگیوں اور سیاسی انتشار کا بھی امکان ہے۔اس بیان نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جہاں صارفین اور ماہرین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا دنیا کو ایک اور بڑی جنگ کا سامنا ہے، اور ایلون مسک کا یہ پیشگوئی کا پیغام کیا معنی رکھتا ہے۔ایلون مسک کا یہ مؤقف عالمی سیاست، جنگ اور امن کے حوالے سے ایک نئے سوال کو جنم دیتا ہے، اور ان کے اس بیان نے دنیا بھر میں تجسس اور تشویش کو بڑھا دیا ہے۔