امریکا میں افغان شہری پر سوشل میڈیا پر خودکش حملے کی دھمکی کا الزام، فرد جرم عائد

امریکا میں افغان شہری پر سوشل میڈیا پر خودکش حملے کی دھمکی کا الزام، فرد جرم عائد

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ایک افغان شہری پر خودکش حملہ اور بم بنانے کی دھمکی دینے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

 30 سالہ محمد داؤد الکزئی نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز میں امریکیوں کو قتل کرنے اور طالبان سے وفاداری کا دعویٰ کیا تھا۔امریکی حکام کے مطابق، ملزم بائیڈن انتظامیہ کے ’آپریشن ایلیز ویلکم‘ پروگرام کے تحت امریکہ آیا تھا۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ فورٹ ورتھ اس کا ممکنہ ہدف ہو سکتا تھا۔ عدالت نے ملزم کو ابتدائی پیشی تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے، اور قصوروار ثابت ہونے پر اسے 5 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔