سپریم کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ میں مستقل ہونیوالے جج ،جسٹس میاں گل حسن آج (پیرکو) اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحی آفریدی ان سے حلف لیں گے۔تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں منعقد ہوگی جس میں سپریم کورٹ کے جج ، اٹارنی جنرل ،سینئروکلا،لا افسران اور عدالتی عملہ شرکت کرے گا ۔