دہشت گردوں کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 شہید

بنوں ( خصوصی رپورٹ ) بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی اللہ کی گاڑی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ خود سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ حملے میں 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے حملے کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی اور زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے