محلے کی 2 خواتین رانیہ اور مونی محلے کی گلیوں میں کھیلنے نہیں دیتی اور بھگا دیتی ہیں،ایاز
رپورٹ درج، کمسن بچے کی شکایت کے ازالے کیلئے پولیس افسر کو پابند کردیا ہے، ایس ایچ او
حیدر آباد(یواین پی)گلی میں کھیلنے سے منع کیوں کیا؟ حیدر آباد کا7 سال کا بچہ کھیلنے سے منع کرنے کی درخواست لیکر تھانے میں پہنچ گیا اور2خواتین کیخلاف رپورٹ درج کروا دی۔ ایاز کا کہنا تھا کہ اسے 2 خواتین رانیہ اور مونی محلے کی گلیوں میں کھیلنے نہیں دیتی اور انہیں بھگا دیتی ہیں۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے چوڑی پاڑہ کا رہائشی 7 سالہ ایاز صدیقی سخی پیر تھانے پہنچ گیا جہاں اس نے 2 خواتین کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔درخواست گزار بچے کا کہنا ہے کہ اپنے گھر کی گلی میں نہ کھیلیں تو کہاں جائیں۔پولیس کے مطابق سخی پیر تھانے میں ایاز نے تنہاگلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر رپورٹ درج کروائی ہے۔درخواست گزار بچے کاکہنا تھا کہ ہم معصوم بچے صرف گلی میںکھیلتے اس میں کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔جب بھی ہم کھیلنے گلی میں آتے ہیں تو دونوں خواتین ہمیں ڈانٹ ڈپٹ کر بھگا دیتی ہیں۔ایس ایچ او سخی پیر پولیس سٹیشن کا کہنا ہے کہ کمسن بچے کی شکایت کے ازالے کیلئے پولیس افسر کو پابندکردیا ہے۔ایس ایچ او کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچے کو تسلی کروائی گئی کہ اس کا مسئلہ جلد حل کیا جائیگا۔