ملائیشیا کی دوبارہ کوشش: لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کا سراغ لگانے کی نئی کوشش شروع

ملائیشیا کی دوبارہ کوشش: لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کا سراغ لگانے کی نئی کوشش شروع

ملائیشیا نے اپنی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق، سمندر کی گہرائی میں سرچ آپریشن 30 دسمبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ایم ایچ 370، جو 8 مارچ 2014 کو 239 مسافروں کے ساتھ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی، اب تک نہ تو اس کا ملبہ مکمل طور پر دریافت ہو سکا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ٹھوس پتہ چل سکا ہے۔یہ واقعہ فضائی تاریخ کا سب سے بڑا معمہ بن چکا ہے۔پہلے بھی کئی بار سمندر میں تلاش کی گئی، مگر نتیجہ خیز نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔
2018 میں جاری ہونے والی حتمی رپورٹ میں ایئر ٹریفک کنٹرول کی ناکامیوں کا ذکر کیا گیا اور بتایا گیا کہ پرواز کا راستہ مینوئلی طور پر تبدیل کیا گیا تھا۔یہ دوبارہ تلاش کی مہم امید افزا ہے کہ شاید کسی نئے سرکاری یا نجی سرچ آپریشن سے اس پراسرار واقعے کا سراغ مل سکے۔