ایران سے اسرائیل پر میزائلوں کی نئی بارش، آئی ڈی ایف نے 25 بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگا لیا

ایران سے اسرائیل پر میزائلوں کی نئی بارش، آئی ڈی ایف نے 25 بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگا لیا

آج صبح ایک مرتبہ پھر مشرقِ وسطیٰ کی فضاؤں میں کشیدگی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

 ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی ایک نئی وولی فائر کی گئی ہے، جس کا انکشاف اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 2:30 بجے کیا۔آئی ڈی ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایران سے فائر کیے گئے 25 میزائلوں کا پتہ چلا ہے، اور اسرائیلی فضائی دفاعی نظام پوری طرح متحرک ہو چکا ہے۔ اس وقت اسرائیل میں رات ساڑھے بارہ بجے ہیں۔آنے والے لمحات میں ملک کے مختلف حصوں میں فضائی سائرن بجنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، کیونکہ فضائی دفاع دشمن میزائلوں کو فضا میں ہی روکنے کے لیے متحرک عمل میں ہے۔

آئی ڈی ایف نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ:"جن علاقوں میں سائرن بجیں، وہاں رہنے والے تمام شہری فوری طور پر بم شیلٹرز (پناہ گاہوں) میں داخل ہو جائیں اور جب تک سیکیورٹی ایجنسیاں کلیئرنس نہ دیں، وہیں قیام کریں۔"اب تک کسی میزائل کے زمین پر گرنے یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم صورتِ حال کشیدہ ہے اور خطرے کی گھنٹیاں مسلسل بج رہی ہیں۔یہ حملہ حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے مابین بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کا تسلسل معلوم ہوتا ہے، جس میں دونوں جانب سے میزائل حملے اور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔