غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید، کشیدگی میں اضافہ

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید، کشیدگی میں اضافہ

 غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری، 3 فلسطینی شہید، صحافی سمیت زخمی

تفصیلات کے مطابق، فلسطینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خان یونس کے مرکزی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں معروف صحافی محمود وادی شہید ہو گئے، جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہے۔ محمود وادی کو دوران رپورٹنگ نشانہ بنایا گیا۔خبروں کے مطابق، وسطی غزہ میں قائم پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوا، اور زیتون کے علاقے میں ایک اور نوجوان کو گولی مار کر شہید کیا گیا۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ جنوبی غزہ میں ’یلو لائن‘ عبور کرنے والے 2 افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق، جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں، جن میں اب تک 350 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔