ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ 2025 کا اختتام، محمد وسیم نے گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل حاصل کر لیا

ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ 2025 کا اختتام، محمد وسیم نے گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل حاصل کر لیا

چار روزہ اس مقابلے میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے حصہ لیا، جنہوں نے شائقین کو 21 سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں سے محظوظ کیا۔

اس چیمپیئن شپ کے دوران پاکستانی اور غیر ملکی مہمان باکسنگ کے دلچسپ اور پرجوش مقابلوں کا لطف اٹھاتے رہے۔ سب سے نمایاں لمحہ پاکستانی باکسر محمد وسیم کا تھائی باکسر جکراوت کو شکست دے کر ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیتنا رہا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اختتامی تقریب میں کہا کہ وہ پاک فوج کی عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہیں جن کے تعاون سے یہ ایونٹ ممکن ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی باکسنگ چیمپیئن شپ پاکستان کی اسپورٹس سافٹ پاور اور خطے میں باکسنگ کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ان مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان میں باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں کے مزید فروغ اور عالمی سطح پر ملک کے کھیلوں کے معیار کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔